سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

ذوالفقار مرزا نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ پولیس آفیسر کو مغلظات بھی بکیں

ذوالفقار مرزا نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر وہاں نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ پولیس آفیسر کو مغلظات بھی بکیں، فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی بدین میں پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت 6 مئی تک منظورکرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے اپنے خلاف ماڈل تھانے میں درج 4 مقدمات میں ضمانت کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حفاظتی ضمانت 6 مئی تک کے لئے منظور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاپنے ساتھی کی گرفتاری پر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں نے بدین کے ماڈل پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر نہ صرف وہاں توڑ پھوڑ کی بلکہ پولیس آفیسر کو مغلظات بھی بکیں جس پر ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
Load Next Story