نیپال میں پاک فوج کے اسپتال میں پیدا ہونیوالے بچے کا نام پاکستان رکھ دیا گیا

فیلڈ اسپتال میں پیدا ہونے والا یہ دوسرا بچہ ہے جب کہ اس سے قبل پیدا ہونے والے بچے کا نام "لاہور" رکھا گیا تھا۔


ویب ڈیسک May 04, 2015
فیلڈ اسپتال میں پیدا ہونے والا یہ دوسرا بچہ ہے جب کہ اس سے قبل پیدا ہونے والے بچے کا نام "لاہور" رکھا گیا تھا۔ فوٹو: ٹوئٹر

نیپال کے دارالحکومت میں پاک فوج کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے قائم فیلڈ اسپتال میں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام والدین نے "پاکستان" رکھ دیا۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے حکام کے مطابق پاک فوج کی جانب سے نیپال کے زلزلہ متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن جاری ہے جب کہ فیلڈ اسپتال میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام پاکستان رکھا گیا اوراس سے قبل پیدا ہونے والے بچے کا نام لاہور رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز نیپالی آرمی چیف نے بختہ پور میں قائم فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ کھٹمنڈو کے عوام پاکستان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو نیپال میں 7.9 شدت کے زلزلے نے نیپال کے تاریخی شہراور دارالحکومت کھٹمنڈو کو کھنڈر بنا دیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 14 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں