احتساب بل ڈاکوئوں کو بچانے کیلئے لایا گیا اتحادی ہمارا ساتھ دیں چوہدری نثار
بل کا اسمبلی میںجوحال کرینگے اسے وزیراعظم بھی دیکھیںگے،پاس کراناغداری ہوگی،عدالت جانے سے بھی گریزنہیں کیا جائے گا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماچوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ چوروں'ڈاکوئوں اوربدعنوانوںکوتحفظ فراہم کرنے والے نام نہاداحتساب بل کوکسی صورت قانون کاحصہ نہیں بننے دیںگے۔
بل کی مخالفت کیلیے اگر عدالت جاناپڑاتو بھی دریغ نہیںکریںگے ،(ق) لیگ کے سوادیگراتحادی جماعتیں ڈکیتی بل کی مخالفت میںاپوزیشن کاساتھ دیں ، انٹرنیشنل فیئرٹرائل بل کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کو تحفظات ہیں،ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے اسمگلروں'ڈکیتوںاورچوروں کوتحفظ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،ملالہ یوسف زئی پرحملہ کرنے والے انسان نہیں بلکہ درندے ہیں ۔پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملالہ پر حملہ کرنے والے انسان نہیںدرندے ہیں، حکومت کس منہ سے سوات سے دہشت گردی ختم کرنے کے دعوے کررہی ہے ۔
چوہدری نثارنے کہاکہ مجھے آزادمیڈیا سے گلہ ہے جس نے مسلم لیگ(ن) کواحتساب بل کی راہ میں رکاوٹ کے طور پرپیش کیا، مسلم لیگ (ن) نے اس کمزوربل کی حمایت اس لیے نہیںکی کیونکہ بل کرپشن کوروکنے کے بجائے چوری ،ڈکیتی اوربدعنوانی کاراستہ ہموارکررہاہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) نے اپنا دین اورایمان زرداری کو فروخت کردیا،بل کے معاملے پر ان سے رابطہ نہیںکیاجائے گا،بل کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعت ملک سے غداری کی مرتکب ہوگی۔
ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے کے مسودے کی منظوری مثبت پیشرفت ہے ۔ثنانیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ احتساب بل کا اسمبلی میں جو حال کریںگے اسے وزیراعظم بھی دیکھیںگے ،اس سے پہلے والے بل کی تیاری کے لیے کروڑوںروپے خرچ کیے گئے ان کاحساب کون دے گا ۔