وزیراعلیٰ سندھ کی گورنرنوائس اورمیئرشکاگوسے ملاقاتیں
صوبہ سندھ اورریاست الی نوائس کے درمیان مختلف شعبوںمیں باہمی تعاون کے فروغ پرزور
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے امریکی دورے کے دوران گزشتہ روز امریکی ریاست الی نوائس کے گورنر پیٹ کوئن اورشکاگوکے میئر رحم امینیوئل Mr.Rahm Emanuel سے ملاقاتیں کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گورنرالی نوائس سے ملاقات میں صوبہ سندھ اورریاست الی نوائس کے مابین زراعت، توانائی، تعلیم اورصحت کے شعبوںکی ترقی کے لیے باہمی تعاون کے فروغ پرزوردیا۔ قائم علی شاہ نے امریکی ریاست کے گورنرکوصوبہ سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائرسے متعلق آگاہ کیا، جس سے فنی معاونت کے ذریعے توانائی کے بہتر ذرائع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
انھوں نے دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی انھیںآگاہ کیا ۔گورنر پٹ کوئین نے صوبہ سندھ اور ریاست الی نوائس کے مابین تعلقات کے فروغ پرآمادگی ظاہر کی۔ اور کہا کہ ریاست الی نوائس کے پاس کوئلہ نکالنے اورکوئلے کوگیس میں تبدیل کرنے کی جدید مہارت اور فنی صلاحیت موجود ہے۔گورنرنے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبہ سندھ کے دورے کی دعوت بھی قبول کی۔ شکاگوکے میئر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے شکاگومیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی احسن طریقے سے دیکھ بھال اورانھیں لوکل سوسائٹی میں انضمام کوسراہا ۔