وفاقی ملازمین کے لیے اسلام آباد میں 2 رہائشی سیکٹرزکی منظوری

ممبر شپ اسکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے اور سنیارٹی لسٹ کے بنیاد پر پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔


Syed Naveed Jamal May 05, 2015
مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد مختلف سائز کے پلاٹ تیار کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بالآخر 11 سال بعد وفاقی سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹس کیلیے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کی منظوری دیدی۔

وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے زیر اہتمام وفاقی سرکاری ملازمین کیلیے شروع کردہ ممبر شپ اسکیم کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے اور سنیارٹی لسٹ کے بنیاد پر پلاٹ الاٹ کیے جائیں گے۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سیکٹر ایف 14 میں20 ہزار کنال اراضی ہے جس پر بہت کم تعداد میں آبادی ہے جسے حاصل کرنے میں لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکٹر ایف 15 میں سے پشاور جی ٹی روڈ گزرنے کی وجہ سے ہاف سیکٹر کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد مختلف سائز کے پلاٹ تیار کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں