ایف بی آرکاایک کروڑ39 لاکھ کے غیر قانونی ٹیکس ریفنڈکی جلد تحقیقات کاحکم

کمشنر شاہ بانوکیخلاف ایف بی آرنے 6 ماہ قبل انکوائری شروع کی تھی۔


کمشنر شاہ بانوکیخلاف ایف بی آرنے 6 ماہ قبل انکوائری شروع کی تھی۔فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمشنر ان لینڈ ریونیوکیخلاف غیرقانونی ٹیکس ریفنڈکی تحقیقات کرنے والے افسرکو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ دینے کیلئے تیسری بار یاددہانی کا مراسلہ بھیجا ہے۔

ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں تعینات کمشنر شاہ بانو پر ایک کمپنی کو ایک کروڑ39 لاکھ19 ہزار روپے کاغیر قانونی ٹیکس ریفنڈ دیکرقومی خزانے کو نقصان پہنچانے کاالزام ہے۔چیف لارجر ٹیکس پیئریونٹ کراچی ڈاکٹر محمد ارشادکو اس معاملے کی تحقیقات سونپی گئی تھی لیکن انہوں نے رپورٹ نہیں دی۔کمشنر شاہ بانوکیخلاف ایف بی آرنے 6 ماہ قبل انکوائری شروع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں