یونان کی جیل میں لڑائی سے 2 پاکستانی ہلاک

کورے ڈلاس یونان کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں۔


Monitoring Desk/AFP May 05, 2015
کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں۔ فوٹو :فائل

لاہور: یونان میں ایتھنزکی ایک جیل کورے ڈلاس میں جھگڑے کے نتیجے میں2پاکستانی ہلاک اور21 افرادزخمی ہوگئے۔

جن میں 8 کی حالت نازک ہے، جھگڑا سی ونگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے سلسلے میں شروع ہوا جس میں چھریوں کا استعمال کیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں قیدی پاکستانی ہیں وزارت انصاف کے عہدے دار کا کہنا ہے اتوار کو رات کے کھانے کے فورا بعد جب قیدی اپنے سیلز میں واپس جارہے تھے تو البانیہ اور عرب نژاد قیدیوں کا پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، کورے ڈلاس، یونان کی سب سے بڑی جیل ہے ، جہاں دو ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جو 6 ونگز میں رکھے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں