پاپوا نیو گنی میں 75 شدت کا زلزلہ سونامی وارننگ جاری

زلزلے کا مرکز پاپوانیو گنی میں بحرالکاہل کا جنوبی علاقہ تھا۔


ویب ڈیسک May 05, 2015
زلزلے کی گہرائی 63 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، امریکی جیولوجیکل سروے۔ فوٹو: فائل

پاپوا نیو گنی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاپوا نیو گنی میں ریکارڈ کئے گئے زلزلے کی شدت 7.5 تھی اور زلزلے کی گہرائی 63 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز پاپوانیو گنی میں بحرالکاہل کا جنوبی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور تمام لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔