پاکستان کے مزید 2 طیارے امدادی سامان اور ادویات لے کر نیپال روانہ

امدادی سامان میں غذائی اشیاء، ٹینٹ اور 400 کلو گرام ادویات بھی شامل ہیں، این ڈی ایم اے


ویب ڈیسک May 05, 2015
اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 6 طیارے نیپال بھیجے جا چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے مزید 2 طیارے امدادی سامان اور ادویات کے کر نیپال روانہ ہو گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 2 سی 130 طیارے ادویات اور امدادی سامان لے کر نیپال روانہ ہو گئے ہیں۔ امدادی سامان میں غذائی اشیاء، ٹینٹ اور 400 کلو گرام ادویات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 6 طیارے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیپال روانہ بھیجے جا چکے ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں