آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس

کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں پر غور کیاجارہا ہے

عسکری قیادت فوج کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس جاری ہے جس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے فوج کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال جب کہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور نقل مکانی کرنے والوں کی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں آباد کاری کے معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا جارہا ہے۔
Load Next Story