2018 تک لوڈشیڈنگ اور بنیادی مسائل کا خاتمہ کردیں گے وزیراعظم نوازشریف
کراچی کے حالات پہلے سے کہیں بہتر ہوچکے ہیں اور بھتہ خوری کا تقریباً خاتمہ ہوچکا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2018 سے پہلے ملک کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے، موجودہ حکومت کی ترجیح پاکستان میں بجلی کوواپس لانا، گیس کی کمی دورکرنا، دہشت گردی ختم کرنا، کراچی کے حالات درست بنانا اور مسلح جتھوں کاخاتمہ ہے۔
بہاولپورمیں سولرپاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی روشنیوں کو دوبارہ بحال اوراندھیروں، غربت، جہالت کاخاتمہ کیا جائے گا، بجلی پاکستان سے روٹھ گئی ہے اس کو منا کر لارہے ہیں، 2017-18 میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہم دوسروں سے مانگتے ہیں، پھراس رقم کاحشر کرتے ہیں۔ 30سال کے دوران صرف ایک فیصد منصوبوں پر کام ہوتارہا ہے۔ 30فیصد خرچ کیاجاتا تھا اور 70 فیصد خود کھا جاتے تھے یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی اورظلم ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوریت ڈلیور کررہی ہے۔ ہمارے دورمیں منصوبے مہینوں اورچند برسوں میں مکمل ہورہے ہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کم سے کم بولی دہندگان کوکنٹریکٹ دیا، پاکستان میں ایسا کبھی نہیں ہوا، یہ شہبازشریف ہی کا کمال ہے کہ انھوں نے چین کی کمپنی سے کامیاب بات چیت کرکے 2 ارب روپے کی رقم بچائی۔ ٹرانسپیرنسی والے کہاں ہیں وہ اس بات کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟ پاکستان میں ہرچیز تنقید کانشانہ بنتی ہے، جہاں اچھا کام ہورہا ہے اس کی تعریف بھی ہونی چاہیے۔ ہم سستی بجلی پیدا کررہے ہیں، بجلی کی قیمت میں 5.79 روپے یونٹ کمی ہوئی۔ اینکربھائیوں سے کہتا ہوںکہ اس چیزکو بھی اپنے پروگراموں میں دکھائیں تاکہ لوگوں کونظر آئے اوراچھے اقدام کی تعریف ہو۔ مختلف علاقوں میں توانائی کے منصوبوں کوتیزی سے مکمل کیاجائے گاجن سے 10 ہزار 400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ قائداعظم سولرپروجیکٹ کو3 ہزار افراد نے پایہ تکمیل تک پہنچایا جومبارکباد کے مستحق ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2p6ypa_solar-power_news
نوازشریف نے کہا کہ جن علاقوں میں دہشت گردی اورشدت پسندی تھی وہ علاقے اب کلیئر کرالیے گئے ہیں اورلوگ گھروں کولوٹ رہے ہیں، کراچی کے حالات بہت بہترہوئے ہیں، بھتہ خوری اوراغوا کے واقعات کاخاتمہ ہواہے۔ کراچی پھر روشنیوں کاشہر بنے گا۔ اللہ ہمیں نظربد سے بچائے کیونکہ بری نظربڑی خطرناک ہوتی ہے، ہماری فوج نے پاکستان میں امن قائم کیاجو شاباش کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پاک چین حکام پرمشتمل مشترکہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی، میں خود بھی منصوبوں کاجائزہ لوںگا۔
وزیراعظم نے قائداعظم سولرانرجی کمپنی کے سربراہ نجم شاہ کی خدمات کوسراہتے ہوئے انھوں نے انھیں تمغہ خدمت کا مستحق قراردیا اور کہا کہ جس دن سے حکومت میں آئے ہیں صرف ایک اصول اورایک ہی ارادہ ہے کہ پاکستان کے اندھیروں کودور کرناہے۔ کراچی لاہور موٹروے جلد بن جائےگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکی حالات بہترہوئے، اب سیاسی حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں چین کے سفیرسن وی ڈونگ نے کہا کہ توانائی منصوبے اقتصادی راہداری کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔ چینی کمپنی کو قائداعظم سولرپارک شمسی منصوبہ مکمل کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نوازشریف مختصر دورے پرکوئٹہ بھی پہنچے جہاں انہوں نے بگٹی ہاؤس میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبربگٹی کے انتقال پران کے صاحبزادے نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے نوابزادہ طلال بگٹی کی سیاسی وسماجی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی و ملکی سیاست میں ان کے کردار کو سراہا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2p68dg_pm-nawaz_news