بہاولپور میں ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح

ملک سے 2018 تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک May 05, 2015
منصوبے سے ایک سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے پہلے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا.

بہاولپور کے علاقے چولستان میں واقع قائداعظم سولر پارک میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، چینی سفیر اور دیگر وزراء و اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پارک کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ ہے۔ جس کا پہلا یونٹ 11 ماہ کی مختصر مدت میں 15 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور اس سے 100 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب جمہوری حکومت عملی طور پر کام کرکے دکھا رہی ہے، حکومت نے پاکستان سے اندھیروں کو دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے، پاکستان میں بجلی واپس لائیں گے، ملک میں دوبارہ روشنیاں ہوں گی اور 2018 تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |