گلوکارہ حمیرا ارشد کا شوہر پر قتل کی دھمکیوں اور بچے کے اغوا کا الزام

احمد بٹ انہیں قتل کرنے، چہرے پر تیزاب پھینکنے اور میڈیا میں بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، حمیرا ارشد


ویب ڈیسک May 05, 2015
احمد بٹ نے مجھے میرے بچے سے دوررکھا ہوا جو میرے لئے سب سے تکلیف دہ بات ہے، حمیرا ارشد، فوٹو: این این آئی

معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ پر بچے کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے احمد بٹ سے 12 برس قبل اپنے کیرئیر کے عروج پر پسند سے شادی کی اوراس وقت دونوں کے پاس کچھ بھی نہیں تھا، آج اللہ نے انہیں جو کچھ بھی دیا ہے وہ ان کی اپنی محنت ہے کیونکہ گزشتہ 12 سال کے دوران احمد نے تو کبھی اپنے بچے کی اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی جب کہ لوگ احمد کے خاندانی پس منظر سے واقف ہیں، احمدبٹ کی جانب سے الزام تراشی کے بعد وہ اپنا منہ کھول رہی ہیں۔ حمیرا کا کہنا تھا کہ اگر احمد تھوڑا صبر کرلیتا تو ان کا سب کچھ ہی اسی کا تھا لیکن وہ جائیداد میں حصہ دینے کا زور دیتا رہا اور اس کے لئے وہ انہیں قتل کرنے، چہرے پر تیزاب پھینکنے اور میڈیا میں انہیں بدنام کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

حمیرا ارشد نے کہا کہ احمد نے باقاعدہ معاہدہ کرکے علیحدگی اختیار کی جس کے گواہ بھی موجود ہیں، لوگ تو جانوروں سے بھی ان کے بچے الگ نہیں کرتے لیکن احمد بٹ نے ان کے بچے کو دور رکھا ہوا ہے جو ان کے لئے سب سے تکلیف دہ بات تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں