دبنگ خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان کا ٹریلرریلیز ہونے سے روک دیا گیا

سلمان خان کے خلاف زیرسماعت کار حادثہ کیس کا فیصلہ 6 مئی کو آنا ہے جس کے باعث انہوں نے فلم کی شوٹنگ سے بھی انکار کردیا


ویب ڈیسک May 05, 2015
سلمان خان کا کار حادثہ کیس کا فیصلہ 6 مئی کو متوقع ہے جس کے بعد فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا،پروڈیوسر فوٹو: فائل

NEW DELHI: بالی ووڈ کے دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم "بجرنگی بھائی جان" کا ٹریلر فلم میکرز نے ریلیز کرنے سے روک دیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان ان دنوں شدید مشکلات کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ میں حصہ لینا بھی چھوڑ دیا جب کہ فلم کا ٹریلر تیارکرلیا گیا ہے تاہم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا کار حادثہ کیس کا فیصلہ 6 مئی کو متوقع ہے جس کے بعد فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا۔

دبنگ خان فلم "بجرنگی بھائی جان" کے لئے سری نگر میں مصروف تھے تاہم جب انہیں علم ہوا کہ کار حادثہ کیس میں عدالتی فیصلہ 6 مئی کو متوقع ہے جس کے بعد انہوں نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے بھی انکار کردیا جب کہ فلم عید پر ریلیز کی جانی تھی تاہم فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے میں تاخیر سے فلم کی ریلیز کے حوالے سے بھی شبہات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں