بھارتی ریاست کیرالہ کا آئی جی پولیس نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

وزیر داخلہ نے آئی جی کو جبری رخصت پر بھیج کر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک May 05, 2015
آئی جی کے مطابق انہیں نہ کسی نے نقل کرتے ہوئے پکڑا اور نہ ہی ان کے پاس سے نقل کا کوئی مواد برآمد ہوا ہے، فوٹو فائل

آپ نے آج تک نقل کرتے ہوئے بچوں کو ہی دیکھا یا ان کے بارے میں سنا ہوگا لیکن پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی نقل کا رجحان عام ہے جہاں طالب علم تو دور اعلیٰ سرکاری افسران نے انہیں بھی نقل کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں ریاست کیرالہ میں پولیس کا آئی جی ہی نقل کرتے پکڑا گیا جسے سزا کے طور پر نوکری سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے علاقے تھریسر کے انسپکٹر جنرل پولیس ٹی جے جوس قانون کا امتحادن دے رہے تھے اور قانون کے اس رکھوالے کو اپنے ہی شعبے کے بارے میں کچھ پتا نہ تھا جس کے باعث وہ نقل کرنے میں مصروف تھے لیکن اس دوران نگراں امتحان نے آئی جی پولیس کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پرچے سے اٹھا دیا جب کہ وزیر داخلہ نے پولیس افسر کو سزا کے طور پر ڈیوٹی سے فارغ کرکے جبری رخصت پر بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

کالج کے وائس پرنسپل کے مطابق آئی جی ٹی جے جوس کو نگراں نے نقل کرتے ہوئے پکڑا اور فوری طور پر انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا جب کہ آئی جی نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا ہے ، آئی جی کے مطابق انہیں نہ کسی نے نقل کرتے ہوئے پکڑا اور نہ ہی ان کے پاس سے نقل کا کوئی مواد برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں