’’ہلہ گلہ‘‘ میں آئٹم سانگ کرنے کو کہا جاتا تو انکار نہ کرتی سدرہ بتول

عاصم محمود کے ساتھ ہیروئن کے کردار میں ہوں،سنیئر اداکار جاوید شیخ اوراسماعیل تارا کے ساتھ کام کرکے لطف اندوز ہوئی ہوں


Javed Yousuf May 06, 2015
فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہوچکا ، ہلکی پھلکی کامیڈی کی فلمیں زیادہ پسند کی جارہی ہیں امید ہے شائقین کوہلہ گلہ پسند آئے گی۔سدرہ بتول، فوٹو : فائل

ماڈل و اداکارہ سدرہ بتول نے کہا ہے کہ ''ہلہ گلہ'' کامیڈی میوزیکل فلم ہے جس میں راحت فتح علی خان کا ایک رومانٹک گانا بھی مجھے پر فلمایا گیاہے۔

''ایکسپریس'' کو انٹرویو دیتے ہو ئے سدرہ بتول نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہلکی پھلکی کامیڈی فلمیں ہی پسند کی جارہی ہیں، اسی لیے پروڈیوسر حنیف محمد اور ڈائریکٹر کامران اکبر خان نے بھی ''ہلہ گلہ'' کے نام سے اچھی فلم بنائی ہے جس میں عاصم محمود کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھا رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار دلچسپی سے کم نہیں ہے اور خاص طور پر سینئر اداکار جاوید شیخ اور اسماعیل تارا کے ساتھ پردہ اسکرین شیئرکرکے لطف اندوز ہوئی ہوں کیونکہ دونوں ہی ہمارے لاجواب اداکار ہیں۔ تمام فنکاروں نے ایک فیملی کی طرح کام کیا اور ہر کسی نے اپنے کردار کے حوالے سے بھرپور محنت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں مجھ پر راحت فتح علی خان کا رومانٹک گیت ''سرور دے'' فلمایا گیا ہے، کسی گانے پر پرفارم کرنا میرے لیے پہلا تجربہ تھا۔ ایک سوال کے جواب پر اداکارہ نے کہا کہ فلم میں آئٹم سانگ مجھ پر نہیں بلکہ ایک اداکارہ ماہ نورپر شوٹ کیا گیا ہے۔

اگر آئٹم سانگ کرنے کے لیے کہا جاتا تو میں انکار نہ کرتی، میر ے خیال میں ڈائریکٹر نے کہانی اور سچوایشن کو دیکھتے ہوئے مجھ پر نہیں فلمایا۔ سدرہ بتول نے کہا کہ اس فلم کی نمائش کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہوں تاکہ سینما میں اپنے پرستاروں کے ساتھ بیٹھ کر خود کو بڑی اسکرین پر جلد سے جلد دیکھ سکوں۔ سدرہ بتول نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا اچھا دور شروع ہو چکا ہے، جس طرح سے پاکستانی فلموں کو پسند کیا جارہا ہے، مجھے امید ہے کہ فلم ''ہلہ گلہ'' سال رواں کی سپرہٹ فلم ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |