دہلی میں 40 فیصد طلبا پھیپھڑوں کی صلاحیت کا ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکامرپورٹ

پھیپھڑوں کی صلاحیت کا ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے بچوں میں صحت مند بچے بھی شامل ہیں جس کی بنیادی وجہ گرد آلود ہوا ہے،ڈاکٹرز


ویب ڈیسک May 05, 2015
دہلی، ممبئی، بنگلور اور کولکتہ کے 2 ہزار 373 اسکول کے بچوں کے پھیپھڑوں کا اسکریننگ ٹیسٹ لیا گیا، فوٹو:فائل

بھارت میں دہلی سمیت 4 بڑے شہروں میں ایک تہائی سے زائد طلبا پھیپھڑوں کی صلاحیت کے ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جس میں سب سے زیادہ 40 فیصد طلبا کا تعلق دہلی سے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی، ممبئی، بنگلور اور کولکتہ کے 2 ہزار 373 اسکول کے بچوں کے پھیپھڑوں کا اسکریننگ ٹیسٹ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف دہلی میں ہر 10 طالب علموں میں سے 4 ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جب کہ بنگلور میں 36 فیصد، کولکتہ میں 35 فیصد اور ممبئی میں 27 فیصد طالب علم پھیپھڑوں کی صلاحیت کے اعتبار سے یا تو کمزور تھے یا انتہائی کمزور۔

دوسری جانب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے وابستہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سروے میں ایسے طالب علم بھی شامل ہیں جو بظاہر دکھنے میں صحت مند اور تندرست دکھائی دیتے تھے تاہم وہ بھی پھیپھڑوں کی صلاحیت کا ٹیسٹ پاس نہ کرسکے جس کی بنیادی وجہ گرد آلود ہوا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت کا بھی کہنا ہے کہ دہلی ہوا میں پائی جانے والی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے 1600 بڑے شہروں میں سرفہرست ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں