پاکستان میں 5 سال میں91 لاکھ گاڑیاں بنائی گئیں

2 لاکھ آٹورکشے بنائے گئے اور 16 ہزار724 گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوائی گئیں ،رپورٹ


2لاکھ آٹورکشے بنائے گئے،16ہزار724گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوائی گئیں ،رپورٹ ۔ فوٹو: فائل

5 سال کے دوران ملک میں91لاکھ 4ہزار 77گاڑیاں بنائی گئی جبکہ 2009-10سے اب تک 16ہزار724گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوائی گئی ہیں۔

ایکسپریس کو حاصل دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران ملک میں 6 لاکھ 47 ہزار 438کاریں بنائی گئیں ۔5 ہزار جیپیں تیا ر کی گئیں ، پک اپ اور ایل سی ویز89ہزار 113، 15ہزار 240ٹرکس، 3 ہزار 588بسز ،2 لاکھ81ہزار 353ٹریکٹرز ،78لاکھ 60ہزار 524موٹر سائکلیں ، 2لاکھ 1ہزار 732آٹورکشہ بنائے گئے جو کل 91لاکھ4ہزار 77 ہے ۔

2009-10سے اب تک 16 ہزار724گاڑیاں بیرون ممالک سے منگوائی گئیں، 2009-10 میں 3830،2010-11 میں 1720،2011-12 میں 2971، 2012-13 میں5266 ، 2013-14 میں2937، 2014-15 میں1782منگوائی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |