امریکی عدالت نے گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر نیکولابیسلے کی ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر نیکولا بیسلے کو ضمانت کے لیے لاس انجلس کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، امریکی عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر کو دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا، عدالت میں نیکولا بیسلے نے موقف اختیارکیا تھا کہ اس نے ضمانت پر رہائی کے معائدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔
واضح رہے کہ گستاخانہ فلم یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد دنیا بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔