لاہور میں دہرے قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

ذوالفقار نے 17 برس قبل 2 افراد کو قتل کیا تھا

سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 80 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ فوٹو:فائل

کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم ذوالفقار کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی سے قبل جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ روز ہی مجرم کی اہل خانہ سے ملاقات کرا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ذوالفقار نے 17 برس قبل 2 افراد کو قتل کیا تھا جس پر عدالت نے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی جب کہ صدر پاکستان کی جانب سے بھی ذوالفقار کی رحم کی اپیل مسترد کردی گئی تھی۔ گزشتہ برس دسمبر میں حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 80 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
Load Next Story