زمبابوین کرکٹ بورڈ کا وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

پنجاب حکومت اور پی سی بی حکام وفد کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے

وفد قذافی اسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی رہائش کے حوالے سے سیکیورٹی کا جائزہ لے گا. فوٹو:فائل

زمبابوین کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد دورے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد سابق کرکٹر اور زمبابوین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو الیسٹر کیمبل کی سربراہی میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گیا ہے۔ وفد قذافی اسٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی رہائش کے حوالے سے سیکیورٹی کا جائزہ لے گا جب کہ پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام زمبابوین حکام کو سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے 19 مئی کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔
Load Next Story