شرابی سلمان خان کو شہریوں کوگاڑی تلے کچلنے پر 5 سال کی جیل
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ واقعے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ مقدمے میں ان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اس لئے انہیں ایک شخص کے غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔ فیصلہ سننے پر سلمان خان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور ان کی بہنیں زار قطار رونے لگیں۔ بڑے بھائی کو 5 سال قید کا صدمہ سہیل خان برداشت نہ کرسکے اور ان کی طبیعت اچانک بگڑی گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔
28 ستمبر 2002 کی رات ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ پر سوئے 5 افراد کچلے گئے تھے۔ جن میں ایک نور اللہ خان نامی شخص ہلاک جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔ سلمان خان کا موقف ہے کہ حادثے کے وقت نہ تو وہ نشے میں تھے اور نہ ہی گاڑی چلا رہے تھے. ان کی گاڑی اشوک نامی ڈرائیور چلا رہا تھا،جس آدمی کی موت ہوئی وہ گاڑی کی ٹکر سے نہیں مرا بلکہ کرین سے گاڑی اٹھاتے وقت زخمیوں پر گاڑی گر جانے سے ہلاک ہوا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pajrr_salman-khan-jailed-for-five-years-in-hit-and-run-case_news
واقعے کی تحقیقات کے دوران سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکار نشے میں اپنی گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے تھے تاہم سلمان خان کے خلاف بیان دینے والا پولیس اہلکار بھی طبعی موت مرچکا ہے۔ سلمان خان کے ڈرائیور اشوک عدالت کے سامنے اپنے بیان میں خود ڈرائیونگ سیٹ پر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہہ چکا ہے کہ پولیس اس پر یقین ہی نہیں کر رہی لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ اس دن گاڑی وہ ہی چلا رہا تھا۔
سلمان خان بھارتی ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر اندورمیں 27 دسمبر1965 کو بالی ووڈ کے معروف مصنف سلیم خان کے گھر آنکھ کھولی اور ان نام عبدالرشید سلیم خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے، سلمان خان کے دوبھائی اربازخان اور سہیل خان بھی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن اب فلم پروڈکشن سے وابستہ ہیں جب کہ سلمان خان کی دوبہنیں ہیں جس میں ایک الویرہ خان اور اورلے پالک ارپیتاخان ہیں۔
سلومیاں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1988میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیا تاہم ان کو پہلی کامیابی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ''میں نے پیار کیا'' سے ملی ، بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی عروج زوال دیکھے اورایک وقت وہ بھی آیا جب بالی ووڈ میں ان کی پہچان کم ہونے لگی تاہم اگست 2003 میں ریلیزہونے والی فلم ''تیرے نام ''کی کامیابی سے واپس انڈسٹری میں قدم جمانے والے سلمان خان نے اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعدایک بلاک بسٹر فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔
بالی ووڈ اسٹار کی فلم ''دبنگ''،''وانٹڈ''،''باڈی گارڈ'' ،''پارٹنر' اور'' کک '' نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے جس میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں غیر ملکی اداکاراؤں کو متعارف کرانے کا سہرابھی سلمان خان کو جاتا ہے ان کی متعارف کرائی گئی ادکاراؤں کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ،جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر شامل ہیں۔
دبنگ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور بالی ووڈ کو 100 کروڑ سے زائدکمانے والی فلموں کا رجحان بھی سلمان خان نے ہی دیا جب کہ سلمان خان ایک فلم کا معاوضہ 50 کروڑ اورچھوٹی اسکرین پر صرف ایک شو کا معاوضہ 5 کروڑ سے زائد وصول کرتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2paof3_salman-khan-case_news
بالی ووڈ نگری ابھی سنجے دت کے جیل جانے سے ہونے والے مالی نقصان سے نہیں سنبھلی تھی کہ ایک بڑا جھٹکا لگ گیا۔ سلو میاں کی دو فلمیں 'بجرنگی بھائی جان' اور 'پریم رتن دھن پایو' شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہیں اور فلمی پنڈتوں کے اندازوں کے مطابق ان فلموں پر 170 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں جب کہ اشتہارات میں بھی سلمان خان کانام خوب بکتاہے، سپراسٹارکم از کم 10 بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں جلوے دکھارہے ہیں جن کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pamox
بالی ووڈ ایکشن ہیرو سلمان خان عرف دبنگ خان کو دی جانے والی 5 سال کی قید پر بالی ووڈ کے ستارے ماند پڑگئے اور اپنی ٹوئیٹس میں اداس رد عمل کا اظہار کرنے لگے۔ بالی ووڈ لیجنڈ رشی کپور نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں کپور خاندان ، خان کی فیملی کے ساتھ ہے۔
مشہور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداسی بھرے لہجے میں سلمان خان کی سزا سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس اس کے سوا کچھ کہنے کے لیے نہیں کہ اپنے آپ کو سنبھالو اور اپنے حوصلے کو قائم رکھو جیسے تم ہمیشہ سے ہو۔
بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر نے کہا کہ میں صرف جذباتی بیان ہی دے سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میری دعائیں سلمان اور اس کے خاندان کے ساتھ ہیں اور میں انھیں ثابت قدم رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔
واضح رہے کرن جوہر نے اپنی آنے والی فلم "شدھی" میں سلمان خان کو کاسٹ کیا تھا۔
بپاشا باسو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سلمان خان فلم انڈسٹری کا سب سے عمدہ انسان ہے میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں ۔
دیا مرزا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان وہ شخص ہے جس نے میری ماں کی جان بچائی تھی جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہارکے شہرپٹنہ کی رہائشی سر جڑی بہنوں صبا اور فرح نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سزا کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ جڑواں بہنوں کے والد شکیل احمد کا کہنا تھا کہ سلمان خان دونوں بہنوں کے پسندیدہ اداکار ہیں ان کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر دکھی اور صدمے سے دوچار ہیں جب کہ دونوں بہنوں نے دوپہر سے کھاناپینا بھی چھوڑدیا ہے تاہم دونوں بالی ووڈ اسٹارکی رہائی کے لئے دعاگوبھی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت سلمان خان کو نایاب نسل کے کالے ہرن کے شکار کے الزام میں 5 برس قید کی سزا بھی سناچکی ہے تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل اعلیٰ عدالت میں زیر سماعت ہے۔