سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے صحافی کو تھپڑ مارنے پر سیکیورٹی آفیسر کو برطرف کردیا

صحافی کو تھپڑ مارنے پر سیکیورٹی انچارج عبدالرحمان الطوبائشی کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔


ویب ڈیسک May 06, 2015
صحافی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شاہ سلمان نے سیکیورٹی انچارج کو برطرف کیا۔ فوٹو:فائل

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحافی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر فوٹو جرنلسٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے سیکیورٹی انچارج عبدالرحمان الطوبائشی کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جب شاہ سلمان مراکش کے بادشاہ محمد کی سعودی عرب آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے ریاض ایئرپورٹ پہنچے تو ان کے سیکیورٹی انچارج نے ایک صحافی کو تھپڑ مار دیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں