اسلام آباد پاک فوج کے سابق بریگیڈیئر اغوا ڈرائیور قتل

ڈرائیور احمد حسن بھی پاک فوج کا سپاہی تھا


ویب ڈیسک October 11, 2012
بریگیڈئر طاہر مسعود کوگاڑی نمبر 3012 سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، فوٹو فائل

پاک فوج کے سابق بریگیڈئر طاہر مسعود اغوا، ڈرائیور مزاحمت پرقتل۔

پولیس ذرائع کے مطابق پاک فو ج کے سابق افسر ڈی ایچ اے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سےدفتر کے لئے اپنی کار میں جارہے تھے، اسلام آباد ایکسپریس وے پر4 مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نےڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور ریٹائرڈ بریگیڈئر طاہر مسعود کوگاڑی نمبر 3012 سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ڈرائیور احمد حسن بھی پاک فوج کا سپاہی تھا، پولیس اور اعلی حکام موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں