یونس خان ڈان بریڈ مین کے ہم پلہ آ گئے
یونس خان ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جو29 سنچریوں کے دوران سب سے کم نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے
بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے ہم پلہ آ گئے۔
یونس خان نے بنگلا دیش کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 29 سنچری اسکور کرنے پر ڈان بریڈ مین کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جو نروس نائنٹیز کا سب سے کم شکار ہوئے، یونس خان اپنے کیرئیر میں صرف ایک بار نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے جب وہ 199 رنز پر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈان بریڈ مین 29 سنچریوں میں ایک مرتبہ بھی نروس نائنٹیز کا شکار نہیں ہوئے۔
بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر سب سے زیادہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، ٹنڈولکر اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 10 مرتبہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔