دبنگ خان کی سزا بالی ووڈ کے اربوں روپے بھی داؤ پر لگا گئی

فلمی پنڈتوں کے مطابق ان کی دو فلموں پر 170 کروڑ اوراشتہارات میں 200 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں


ویب ڈیسک May 06, 2015
فلمی پنڈتوں کے مطابق ان کی دو فلموں پر 170 کروڑ اوراشتہارات میں 200 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں، فوٹو:فائل

MIAMI: بالی وڈ کے سپراسٹارسلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سے جہاں ان کے ساتھی اداکاروں کو جذباتی دھچکا لگا ہے وہیں بھارتی فلمی صنعت کو بھی بھاری مالی نقصان برداشت کرنا ہوگا، اربوں روپے مالیت کی فلموں اور اشتہارات میں کام کرنے والے سلومیاں کے جیل جانے سے بڑے بڑوں کی نیندیں اڑگئی ہیں۔

بالی ووڈ نگری ابھی سنجے دت کے جیل جانے سے ہونے والے مالی نقصان سے نہیں سنبھلی تھی کہ ایک بڑا جھٹکا لگ گیا۔ سلو میاں کی دو فلمیں 'بجرنگی بھائی جان' اور 'پریم رتن دھن پایو' شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہیں اور فلمی پنڈتوں کے اندازوں کے مطابق ان فلموں پر 170 کروڑ روپے داؤ پر لگے ہیں جب کہ اشتہارات میں بھی سلمان خان کانام خوب بکتاہے، سپراسٹارکم از کم 10 بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں جلوے دکھارہے ہیں جن کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

سلمان خان بالی وو ڈ کے ٹاپ اسٹارز میں سے ایک ہیں جس فلم میں سلمان خان ہوں وہ ان کے نام سے ہی ہٹ ہو جاتی ہے یہی وجہ ہےکہ وہ فلم سازوں کی پہلی پسندہیں اوران کی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس کی ڈیل بھی خود سلمان خان کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں