پاشا کی نویں سالانہ ایوارڈز کی تقریب 32 کمپنیوں کو ایوارڈ دیئے گئے

کمپیوٹر گیمز،ای لرننگ،فناشل مینجمنٹ اورمیڈیکل کےشعبوں میں جدیدسافٹ ویئر بنانےوالی 32 کمپنیوں کوایوارڈز دیےگئے۔


ویب ڈیسک October 11, 2012
گوگل ، آئی بی ایم ، انٹیل اور پنجاب حکومت کے آئی ٹی محکمے سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے پاشا کے سالانہ ایوارڈز کواسپانسر کیا، فوٹو: ایکسپریس نیوز

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے نویں سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا، جس میں مختلف شعبوں ميں سافٹ وئیر بنانے ميں اول آنے والی کل 32 کمپنیوں کو ایوارڈ دئیے گئے ہیں۔

پاشا کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہوٹل ميں منعقد ہوئی ، جس کو گوگل ، آئی بی ایم ، انٹیل اور پنجاب حکومت کے آئی ٹی محکمے سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں نےاسپانسر کیا ،ایوارڈز کی تقریب میں ملک بھر سے سافٹ وئیر بنانے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی ، کمپیوٹر گیمز،ای لرننگ،فناشل مینجمنٹ اورمیڈیکل کےشعبوں میں جدیدسافٹ ویئر بنانےوالی 32 کمپنیوں کوایوارڈز دیےگئے۔

پاشا کی صدر جہاں آرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ميں سافٹ وئیر انڈسٹری 2 ارب ڈالرزکا سالانہ زرمبادلہ حاصل کررہی ہے اور اب پاکستان ميں بنائے جانے والے سافٹ وئیرز دنیا بھر ميں مقبول ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں