صحتمند ہوں جھوٹی خبروں سے تکلیف ہوتی ہے منالاہوری

اللہ کے فضل وکرم سے زندہ ہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں،منالاہوری

اللہ کے فضل وکرم سے زندہ ہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں،منالاہوری۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
''عینک والا جن ''سے شہرت حاصل کرنے والے منا لاہوری نے بتایا کہ وہ صحت مند ہیں اُن کے بارے میں سوشل میڈیا پر جو خبریں گردش کررہی ہیں اُن می کوئی صداقت نہیں ہے۔ مجھے کچھ سال قبل فالج ہوا تھا جس وجہ سے میری طبیعیت کچھ بہتر نہیں رہتی ۔

اللہ کے فضل وکرم سے زندہ ہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہوں۔نہ جانے کون لوگ ہیں جو اس طرح کی غلط بیانی کرکے دوسروں کی تکلیف میں اضافہ کرتے ہیں۔ میری ان لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اس طرح کی خبریں پھیلانے سے باز رہیں ۔


منا لاہوری نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور میری خیریت دریافت کی۔اُن کاکہنا تھا کہ میں صحافیوں کا بھی خصوصی طور پر شکریہ اداکر نا چاہوں گا کہ جو ہمیشہ میری مدد کرتے ہیں ۔ میں اُن کے وساطت سے حکومت پنجاب سے درخواست کرتا ہوں مجھ غریب پر دھیان دیں مجھے وظیفہ مل رہا ہے مگر وہ اتنا نہیں کہ میں اپنے تمام معاملات بہتر طریقے سے حل کرسکوں ۔ مجھے جو مالی مشکلات ہیں اُن سے نجات کے لیے میری مدد کریں۔

 

Load Next Story