یوبی ایل ایم نائن پروجیکٹ کیلیے 252ارب روپے کی فنانسنگ کریگا

معاہدے کے تحت یوبی ایل بینکوں کے کنسورشم کے ذریعے سرمایہ مہیا کرے گا۔

معاہدے کے تحت یوبی ایل بینکوں کے کنسورشم کے ذریعے سرمایہ مہیا کرے گا۔ فوٹو : فائل

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کراچی سے حیدرآباد موٹر وے (ایم نائن) پروجیکٹ کے لیے 25.2ارب روپے کی فنانسنگ کا انتظام کرے گا۔


اس حوالے سے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) کے ذیلی ادارے سپر ہائی وے کنسٹرکشن، آپریشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن انجینئرنگ لمیٹڈ(SCORE) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

معاہدے کی تقریب ایف ڈبلیو او کے ہیڈ آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او وجاہت حسین اور SCOREکے سی ای او میجر جنرل محمد افضل نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت یوبی ایل بینکوں کے کنسورشم کے ذریعے سرمایہ مہیا کرے گا۔ اس منصوبے کے تحت کراچی سے حیدرآباد 136کلو میٹر عالمی معیار کی شاہراہ تعمیر کی جائیگی۔ دونوں اداروں کے مابین یہ معاہدہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور منصوبے کا پہلا ٹھوس قدم ہے۔
Load Next Story