نیپالی ارب پتی کا متاثرین کیلیے10ہزار مکانات بنانے کا اعلان

ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مربوط بنانے اور صورت حال پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے، نیپالی حکومت

ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مربوط بنانے اور صورت حال پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے، نیپالی حکومت۔ فوٹو : اے ایف پی

نیپال کے امیر ترین شخص نے متاثرین زلزلہ کیلیے10ہزار عارضی مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔


چوہدری فاؤنڈیشن کے بینود چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری گروپ نے متاثرین زلزلہ کیلیے عارضی مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں غیرسرکاری اداروں سے ٹیکنیکل معاونت کیلیے رجوع کر لیا ہے، چوہدری گروپ ایک ہزار مکانات کی فوری طور پر تعمیر اپنے وسائل سے کرے گا جبکہ بقیہ9ہزار مکانات کی تعمیر عطیات دینے والوں کی معاونت سے کی جائے گی، تخمینے کے مطابق فی مکان 700ڈالرز لاگت آئے گی، یہ مکانات ملک بھر کے14اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے اس کے علاوہ چوہدری فاؤنڈیشن زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے100کمیونٹی پرائمری اسکولز کی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کرے گی۔

نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو11دن گذر جانے کے باوجود امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انھیں امدادی سامان کی اتنی مقدار میسر نہیں جتنی متاثرین کیلیے درکار ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امدادی سامان لانے والے ہر ہیلی کاپٹر کے گرد متاثرین کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔ نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مربوط بنانے اور صورت حال پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔
Load Next Story