راولپنڈی بےنظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریکر دھماکا

ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق بیگ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔


ویب ڈیسک October 11, 2012
ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کے مطابق بیگ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ فوٹو ایکسپریس

بےنظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سامان میں کریکر دھماکا ہواتاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے عمران اصغر کے مطابق پی آئی اے کی اسٹاف پارکنگ میں گزشتہ رات سے ایک بیگ رکھا ہوا تھا، پی آئی اے اسٹاف کی نشاندہی کے بعد بیگ کی تلاشی کے لئے بم ڈسپوزل کو طلب کرلیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تلاشی کے دوران ہی بیگ میں موجود کریکر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں