بلوچستان میں سیکیورٹی ادارے بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتے چیف جسٹس

بلوچستان میں فرنٹیئرکورکی ساڑھے 21 ہزارپوسٹیں ہیں اور 24 فیصد اہلکارصوبےمیں تنصیبات کی حفاظت پر مامورہیں، ایس ایم ظفر


ویب ڈیسک October 11, 2012
بلوچستان میں فرنٹیئرکورکی ساڑھے 21 ہزارپوسٹیں ہیں اور 24 فیصد اہلکارصوبےمیں تنصیبات کی حفاظت پر مامورہیں، ایس ایم ظفر۔ فوٹو فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی، پولیس ،لیویز سمیت کوئی بھی ادارہ خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔

چیف جسٹس سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایف سی کےوکیل ایس ایم ظفر نے عدالت کو بتایا کہ بلوچستان میں فرنٹیئرکورکی ساڑھے 21 ہزارپوسٹیں ہیں اور 24 فیصد اہلکارصوبےمیں تنصیبات کی حفاظت پر مامورہیں امن وامان کی صورتحال کیلئے16 ہزاراہلکارکی نفری تعینات کی گئی ہے

ایس ایم ظفر نے عدالت کو مزید بتایا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملوں کے نتیجے میں اب تک 1432 اہلکارشہید اور 604زخمی ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے آئی جی ایف سی میجرجنرل عبید اللہ خان سےاستفسار کیا کہ ایف سی میں کتنے فیصد اہلکاربلوچستان سے تعلق رکھتےہیں جواب میں آئی جی نے کہا کہ 50 ہزارکی نفری میں سے 12 فیصد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں