الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی

الیکشن ٹریبونلز میں 30 سے زائد انتخابی عذر داریاں زیر التوا ہیں، الیکشن کمیشن

اس وقت پنجاب، حیدر آباد اور پشاور میں الیکشن ٹریبونلز کام کر رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

GROS ISLET:
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ٹریبونلز کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے الیکشن ٹریبونلز میں 30 سے زائد انتخابی عذر داریاں زیر التوا ہیں اس لئے ٹریبونلز کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس وقت پنجاب، حیدر آباد اور پشاور میں الیکشن ٹریبونلز کام کر رہے ہیں۔
Load Next Story