بالی ووڈ اداکارعامرخان سیف اورکرینہ کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے

فلم ’’ تلاش ‘‘ کی میوزک ریلیز کرنے کی تقریب اورکرینہ کی شادی ایک ہی تاریخ کو ہونگی۔

فلم تلاش کا میوزک 18 اکتوبر کو کرینہ کپور کے بغیر ہی ریلیز کیا جائے گا، عامر خان۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈاداکارعامر خان کرینہ اورسیف کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے۔



عامر خان اورکرینہ کپور کی نئی فلم ''تلاش'' کا میوزک 18اکتوبرکو ریلیزکیا جارہا ہے اورکرینہ کی شادی بھی اسی تاریخ کو ہے اسی وجہ سے عامر خان بالی ووڈ کی سب سے بڑی شادی میں شریک نہیں ہو سکیں گے تاہم وہ فلم تلاش میں کرینہ کپورکے ساتھ ضرورنظرآئیں گے کیوں کو وہ اس فلم میں ہیروئن کا کرداراداکرہی ہیں۔


مسٹرپرفیکٹ اگرچاہیں تو وہ میوزک ریلیز کرنے کی تقریب کو آگے بھی بڑھا سکتے ہیں لیکن شاید انہوں نے 18اکتوبرکومیوزک ریلیزکرنے کی ٹھان لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کے بغیرہی فلم کا میوزک ریلیز کردیں گے۔

Load Next Story