این اے 122 پر اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا عمران خان

این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کے تصدیق سے متعلق رپورٹ نادرا سے نہیں بلکہ الیکشن ٹریبونل سے ملی تھی، عمران خان

جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گا کہ اگر دھاندلی ہوئی توکس کے لئے ہوئی، عمران خان فوٹو: فائل 

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 پر اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کے تصدیق سے متعلق پری اسکین رپورٹ نادرا سے نہیں بلکہ الیکشن ٹریبونل سے ملی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 پولنگ اسٹیشنز کی الیکٹورل رول ہی غائب کر دی گئیں تا کہ انگوٹھے کی تصدیق نہ ہو سکے اس کے علاوہ 30 پولنگ اسٹیشنز کے سیریل نمبروں میں گڑ بڑ ہے، اگلے ہفتے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ، جلد ہی مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گرے گی۔


تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تاریخ بن رہی ہے،جوڈیشل کمیشن گزشتہ عام انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی تحقیقات کررہا ہے جو ماضی میں ملک میں کبھی نہیں ہوا۔ جوڈیشل کمیشن فیصلہ کرے گا کہ اگر دھاندلی ہوئی توکس کے لئے ہوئی۔ جوڈیشل کمیشن کی موجودگی میں دھاندلی کرنے والے ڈریں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2pew5h_imran-khan_news
Load Next Story