آرمی چیف سے آسٹریلوی وزیرخارجہ کی ملاقات سیکیورٹی سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 07, 2015
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: این این آئی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی وزیرخارجہ نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دفاع، سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں