این اے 122 اور 125 سے متعلق پری اسکین رپورٹ پر غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں نادرا

این اے 122 کے 30 پولنگ اسٹیشنز پر دُہرے سیریل نمبر کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں، ترجمان نادرا


ویب ڈیسک May 07, 2015
معاملہ زیر سماعت ہے اس پر تبصرے میں احتیاط برتی جائے، ترجمان نادرا، فوٹو:فائل

لاہور: نادرا نے این اے 122 اور این اے 125 سے متعلق ڈپلیکیٹ سیریل پر سیاسی جماعت کے پری اسکین رپورٹ پر موقف کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعت نے نادرا کی پری اسکین رپورٹ غلط انداز میں پیش کی کیونکہ این اے 122 اور این اے 125 میں ڈپلیکیٹ سیریل نمبرز کی نشاندہی سے متعلق اطلاع درست نہیں اس حوالے سے ایک پارٹی کی جاب سے پھیلائی گئی بات درست نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پری اسکین رپورٹ میں کسی ایک جگہ بھی دُہرے سیریل نمبر کا ذکر نہیں، 50 بیلٹ پیپرز بک نہ ہونے کی خبر بھی درست نہیں ہے جب کہ این اے 122 کے 30 پولنگ اسٹیشنز پر دُہرے سیریل نمبر کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ایسا کوئی بیلٹ پیپر نہیں ملا جسے الیکشن کمیشن نے جاری نہ کیا ہو جب کہ اضافی بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں معمولی انسانی غلطی کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم چند سیاسی حلقے اس حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں لہٰذا معاملہ زیر سماعت ہے اس پر تبصرے میں احتیاط برتی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 122 اور 125 سے متعلق نادرا رپورٹ میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈپلیکیٹ سیریل نمبرز نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں