ذوالفقارمرزا کیخلاف مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے پر غور کر رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ

ذوالفقار مرزا کو آصف زرداری پر تنقید سے کچھ نہیں ملے گا وہ خود بے نام ہوجائیں گے، سید قائم علی شاہ


ویب ڈیسک May 07, 2015
پارٹی رہنما ذوالفقار مرزا سے سخت نالاں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو:اے پی پی

RAWALPINDI: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ قانون کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف فوجی عدالت میں کیس بھیجنے پرغور کررہے ہیں اور اگر وہاں کیس گیا تو پھر ضمانت نہیں ملے گی صرف کارروائی ہوگی۔

https://img.express.pk/media/images/q18/q18.webp

https://img.express.pk/media/images/qaim/qaim.webp

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کووزیراعلیٰ ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سندھ کونسل کے اجلاس میں تمام ارکان نے متفقہ طورپر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور پرمکمل اعتماد کااظہار کیا اورذوالفقار مرزا کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q19/q19.webp

https://img.express.pk/media/images/zardari-faryal/zardari-faryal.webp

اس موقع پراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر خزانہ سید مرادعلی شاہ، صوبائی وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن، پارٹی کے مرکزی رہنما پیر آفتاب شاہ جیلانی، وقار مہدی، نجمی عالم، راشدربانی اوردیگر بھی موجودتھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس کاایجنڈا مختلف تھا لیکن تقریباًتمام بات ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات پر ہوئی ہے اور کونسل نے متفقہ طورپراپنے سخت ردعمل کا اظہارکیاہے۔انہوں نے کہا کہ کونسل نے متفقہ طورپریہ قراردادمنظور کی ہے جس میں یہ کہاگیا ہے کہ سندھ کونسل کایہ اجلاس پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتاہے اور ان کے تمام فیصلوں اور پالیسیوں کی تائید کرتاہے۔

https://img.express.pk/media/images/q72/q72.webp

https://img.express.pk/media/images/zulfiqar/zulfiqar.webp

اجلاس آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے نازیبا اور گھٹیاالزامات کی شدید مذمت کرتاہے اور اپنے اس عزم کا اظہار کرتاہے کہ پارٹی کاایک ایک کارکن اپنی عظیم قیادت کاسپاہی ہے اورذوالفقار مرزاجیسے احسان فراموش اور گھٹیا عناصرکاہر فورم پر بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات اور عوام ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو پہلے اس بات کی شکایت تھی کہ ان کے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیاہے،ان کو چاہیے تھا کہ وہ سیشن کورٹ میں جاتے لیکن انہوں نے اس کے بعد کلاشنکوف اور اسلحے کے زور پر شہر بند کرایا،تھانے پر دھاوا بول دیا اور کلاشنکوف اور اسلحے کی نمائش کرتے رہے،پہلے انہوں نے خود اپنی عدالت قائم کی اور طاقت دکھاناشروع کی، اب ان کو عدالتیں یاد آگئی ہیں،یہ شخص پہلے بھی اسمبلی میں اس طرح کی باتیں کرتا تھا اور اب باہر بیٹھ کر یہ باتیں کرتا ہے اوریہ خود ثنائی میں مصروف شخص ہے،ان پر مقدمات بنے ہیں جو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہیں اور عدالت نے انھیں تین دن کی ضمانت دی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q23/q23.webp

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بکتربندگاڑی پر فائرنگ بھی کی ہے اگرچہ اس میں کوئی موجود نہیں تھالیکن ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ اپنا نشانہ پکا کررہے تھے،ہم نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس کا خیال رکھا جائے اور ان کے گھر میں داخل نہیں ہو،اس لیے پولیس ان کے گھر سے دور کھڑی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف زرداری نے 11 سال جیل کاٹی ہے،پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کو بنایا،پیپلز پارٹی کی خاموشی کوکمزوری نہ سمجھا جائے،ذوالفقار مرزا پارٹی کا کارکن نہیں ہے،پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کوئی بات ہوتی ہے تو سب قوم پرست متحد ہوجاتے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q33/q33.webp

https://img.express.pk/media/images/siraj/siraj.webp

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے،لیڈر کے خلاف جو بھی بات کرے گا ہم سامنے آکراس کا مقابلہ کریں گے،میڈیا بھی مہربانی کرے، ایسی غلط باتوں کونہ ابھارے،ہم چاہتے ہیں کہ یہ ایشو اتنا بڑا نہ ہو،ہم جو کارروائی بھی کریں گے قانون کے مطابق کریں گے،ہم نے ضیاالحق اور مشرف کے دور کامقابلہ کیا،بھٹو اور بے نظیر نے عوام اور ملک کے لیے قربانیاں دیں، اپنا خون دیا،آصف علی زرداری نے جیل کاٹی ہے،ہماری قانون کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھاجائے۔

https://img.express.pk/media/images/q42/q42.webp

https://img.express.pk/media/images/sharjeel/sharjeel.webp

وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ذوالفقارمرزاکے آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر الزامات بے بنیاد ہیں،اس وقت وہ کیوں خاموش رہے ہیں جب تین، تین چارچاروزاتیں ان کے پاس رہیں،سندھ میں انہیں سب اچھا نظر آتاتھا،جب مراعات کم ہوئیں توعیب نظر آنے لگے،جوبھی شخص حکومت کی رٹ کوچیلنج کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی،ذوالفقار مرزا نے پہلے سیکیورٹی مانگی،پھر عدالت سے نجی گارڈزرکھنے کی اجازت مانگی وہ بھی مل گئی،کیا نجی گارڈز رکھنے کا مقصد دہشت گردی، لوگوں کی دکانیں بند کرانا اور تھانوں پرحملہ کرناہے؟یہ سوالیہ نشان ہے ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،جو مورچے میڈیا نے دکھائے ہیں ان مورچوں میں کونسا اسلحہ تھا،سب جانتے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q52/q52.webp

https://img.express.pk/media/images/nisar1/nisar1.webp

سینئروزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بعض قوتیں سیاسی قوتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں،یہ سلسلہ بھی اسی کی کڑی ہے،ہم نے پہلے بھی سنگین حالات کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگرالزامات کا سلسلہ نہ رکا تو منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q62/q62.webp

دوسری جانب ذوالفقارمرزاکئی باردعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے3 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کیے ،اب سندھ حکومت نے ان لائسنسوں کی تحقیقات کافیصلہ کیاہے جو2800 سے زائدلائسنسوں کاریکارڈنہ ملنے پرکیاگیا۔ صوبائی سیکریٹری محکمہ داخلہ نے بتایاکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے پاس اسلحہ لائسنسوں کاکوئی ریکارڈنہیں ہے۔یہ اسلحہ لائسنس بدین، سانگھڑاورجیکب آبادسمیت کئی اضلاع میں جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |