سبی کریم چوک پر بم دھماکا 11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں


ویب ڈیسک October 11, 2012
پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

کریم چوک پر بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہر کے مرکزی بازار میں کریم چوک پر نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل میں بم نصب کررکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 11 افرا د جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے 5دکانیں بھی تباہ ہوگئیں جب کہ بازارمیں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس ،لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کوگھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی۔

کمشنر سبی نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 4،4 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کے لئے ایک، اہک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں