روسی خلائی جہاز خلا سے بے قابو ہوکر زمین کی جانب بڑھنے لگا

زمین پر پہنچنے سے قبل ہی جہاز کا بیشتر حصہ فضائی رگڑ سے جل کر راکھ ہوجائے گا


ویب ڈیسک May 08, 2015
28 اپریل کو یہ خلائی اسٹیشن سے جڑنے کی بجائے اپنی راہ سے بھٹک کر بے قابو ہوگیا تھا۔ ۔ تصویر بشکریہ وکی میڈیا کامنز

ISLAMABAD: گزشتہ ہفتے خلا میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان لے جانے والا روسی خلائی جہاز بے قابو ہونے کے بعد تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے جو چند گھنٹے بعد فضا میں داخل ہوجائے گا تاہم اس کا بیشتر حصہ فضا میں ہی جل کر راکھ ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی ایجنسی روسکوسموس کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ یہ خلائی جہاز اگلے 6 گھنٹوں میں کسی بھی وقت زمین پر گرسکتا ہے لیکن زمین پر پہنچنے سے قبل ہی اس کا بیشتر حصہ فضائی رگڑ سے جل کر راکھ ہوجائے گا تاہم اس کے چند ٹکڑے زمین پر گرسکتے ہیں۔ یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق اس کے چند ٹکڑے جنوبی امریکا کے سمندریا ساحلی علاقوں میں گرنے کا خدشہ ہے اور اسے آخری بار چین کے اوپر دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پروگریس نامی اس خلائی جہاز میں کوئی انسان موجود نہیں اور 28 اپریل کو یہ خلائی اسٹیشن سے جڑنے کی بجائے اپنی راہ سے بھٹک کر بے قابو ہوگیا جس کے بعد اس کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا ۔ ناسا کے مطابق خلائی جہاز میں 880 کلوگرام ایندھن، 110 پونڈ آکسیجن، 926 پونڈ پانی اور 3,128 پونڈ فاضل پرزے اور دیگر سامان موجود ہے جو خلائی اسٹیشن پر موجود سائنسدانوں کے لیے ضروری سامان لے کر جارہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں