شادی کا جب وقت مقرر ہوگا تواس وقت سب کچھ طے ہوجائے گا میرا
پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اوراس کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جانے میں میری فلم اہم کردارادا کرے گی، اداکارہ میرا
KARACHI:
فلم اسٹارمیرا کا کہنا ہے کہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ جب شادی کا جب وقت مقرر ہوگا تواس وقت سب کچھ طے ہوجائے گا۔
نیویارک سے فون پربات کرتے ہوئے میرا نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ خوشیاں پیسے سے نہیں خریدی جاسکتی، اس بات کا احساس مجھے امریکا میں آکر ہی ہوتا ہے، یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں ہرکوئی اپنی مرضی کی زندگی بسرکرتا ہے، ہرکوئی اپنی زندگی کواپنے انداز سے جی رہا ہے اورتفریح کا ایک بھی لمحہ ضائع نہیں کرتا، میں بھی یہاں پر ایسا ہی محسوس کرتی ہوں کہ جیسے میں آزادفضا اورہوامیں اُڑ رہی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے خوبصورت ملک میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی بہت محب وطن ہے، جب بھی میں امریکا آتی ہوں تویہاں پرمیرے اعزازمیں باقاعدہ تقریبات کا انعقادکیا جاتا ہے،ان تقریبات میں شرکت کرکے بہت اچھا لگتاہے کیونکہ ہرکوئی اپنے پاک وطن سے دور ہونے کے باوجود اس کی ترقی اوربہتری کے لیے بات کرتا ہے۔ میرا نے کہا کہ میراجب بھی موج مستی کرنے کو دل چاہتاہے تواپنی تمام ترمصروفیات ترک کرکے امریکا آجاتی ہوں۔ پاکستان فلم کی شوٹنگز، ٹی وی کمرشلز اورفیشن شوز کے علاوہ اسپتال پروجیکٹ کے لیے دن رات کام کرنے کی وجہ سے میں نے امریکا جانے کا پلان بنایا۔
میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید کے والدین اوریگرفیملی نے جس طرح سے ویلکم کیا، میں اس کوکبھی بھلا نہیں سکتی، جہاں تک بات شادی کی ہے تومیں صرف اتنا جانتی ہوں کہ جب وقت مقرر ہوگا تواس وقت سب کچھ طے ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے بتایا کہ میں اپنی فیملی اورقریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد امریکا میں اپنی ایک نئی فلم کے پروجیکٹ پربھی کام شروع کروں گی،یہ ایک انٹرنیشنل معیارکی فلم ہوگی لیکن اس کی کہانی اورکاسٹ سمیت دیگرتفصیلات سے فی الوقت آگاہ نہیں کرسکتی، مگریہ ضرورکہہ سکتی ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اوراس کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لے جانے کے لیے میرا ہی پروجیکٹ سب سے اہم کردارادا کرے گا۔