رمشامسیح کیس مولوی خالد جدون کی ضمانت منظور

سیشن جج نے دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کرتے ہوئے مولوی خالد جدون کی ضمانت منظور کرلی ہے۔


ویب ڈیسک October 11, 2012
سیشن جج نے دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانیکی ہدایت کرتے ہوئے مولوی خالد جدون کی ضمانت منظور کرلی ہے ، فوٹو : رائٹرز ، فائل

عدالت نے رمشامسیح کیس میٕں گرفتار مولوی خالد جدون کی ضمانت منظور کرلی۔

رمشا مسیح کیس میں پولیس کے پاس مولوی خالد جدون کےخلاف کوئی گواہ یا ثبوت نہ ہونے کے باعث سیشن جج نے دو لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مولوی خالد جدون کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں رمشا مسیح کیس میں ملوث مولوی خالد جدون کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران 4 گواہان اپنےبیانات سے پھر گئے تھے۔ گواہان نے اپنے بیان حلفی عدالت میں جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے ان پرتشدد کرکے یہ بیانات قلم بند کروائے تھے۔

14سال کی رمشا مسیح پر مبینہ طورپرقرآن پاک کے اوراق جلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں