ملالہ پرحملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے وزیراعظم

ملالہ یوسفزئی اور ساتھی طالبات کی بہادری کوسلام پیش کرتاہوں، وزیراعظم

ملالہ یوسفزئی اور ساتھی طالبات کی بہادری کوسلام پیش کرتاہوں ، وزیراعظم فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نےکہاہےکہ ملالہ یوسف زئی پرحملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔


فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہاکہ ملالہ یوسف زئی اور ساتھی طالبات کی بہادری کوسلام پیش کرتاہوں۔ سماج دشمن عناصربچوں کوانتہا پسندی کی طرف راغب کررہےہیں۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کےلئےدعا کریں۔
Load Next Story