’’سلو پوائزن‘‘ بنگلہ دیشی ٹیم میں سرائیت کر گیا

اظہرنے ٹائیگرزکیخلاف تیسری سست ترین ڈبل سنچری سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی


Sports Desk May 08, 2015
پاکستان کو پہلی اننگز میں 500سے زائد برتری حاصل کرنے کے بعد صرف ایک مرتبہ میلبورن ٹیسٹ 1973میں شکست ہوئی ہے، فوٹو : اے ایف پی

''سلو پوائزن'' بنگلہ دیشی ٹیم میں سرائیت کر گیا، میرپور ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اظہر علی نے ٹائیگرز کیخلاف تیسری سست ترین ڈبل سنچری بنائی،انھوں نے 226رنزکیلیے 428گیندوں کا سہارا لیا، پاکستان کی جانب سے کسی اننگز میں صرف دوسری بار بیٹسمین 2ڈبل سنچری شراکتیں قائم کرنے میں کامیاب ہوئے،گرین کیپس اب تک پہلی اننگز میں 500سے زائد برتری حاصل کرنے کے بعد صرف ایک مرتبہ شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں اظہر علی نے 428گیندوں پر 52.8کے اسٹرائیک ریٹ سے 226رنز بنائے، یہ بنگلہ دیش کیخلاف 22ڈبل سنچریوں میں سے تیسری سست ترین اننگز ہے،اس سے قبل جیسن گلیپسی نے چٹاگانگ ٹیسٹ 2006 میں425 گیندوں پر 201رنز بنائے تھے،اسٹرائیک ریٹ 47.3 رہا،پاکستان کی جانب سے کسی بھی بیٹسمین نے یہ سنگ میل 20ویں بار عبور کیا،بھارت نے بھی اتنی مرتبہ ہی یہ کارنامہ سرانجام دیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی طرف سے 34،34، ویسٹ انڈیز کی جانب سے27ڈبل سنچریاں بنائی گئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کسی اننگز میں صرف دوسری بار بیٹسمین2ڈبل سنچری شراکتیں قائم کرنے میں کامیاب ہوئے، میرپور میں اظہر علی نے یونس خان کے بعد اسد شفیق کے ہمراہ اتنی طویل پارٹنر شپ نبھائی، اس سے قبل یہ موقع 1983میں بھارت کیخلاف میچ میں آیا تھا،دسمبر 2011کے بعد چوتھی بار گرین کیپس بیٹسمین ایک اننگز میں3یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل کے 22سال میں5مرتبہ یہ تاریخ دہرائی گئی تھی، پاکستان کو پہلی اننگز میں 500سے زائد برتری حاصل کرنے کے بعد صرف ایک مرتبہ میلبورن ٹیسٹ 1973میں شکست ہوئی ہے،باقی 27 مواقع میں سے گرین کیپس 14میں سرخرو ہوئے،13میچ ڈرا ہوگئے،یہ ساتواں موقع ہے کہ شکیب نے 30سے زائد اوورز کرنے کے بعد ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہیں کی، تیج الاسلام بنگلہ دیش کی جانب سے ایک اننگز میں 50سے زیادہ اوورز کرنے والے 10ویں بولر بنے،حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ تمام لیفٹ آرم اسپنرز تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں