میڈرڈ ٹینس میں کیرولین ووزینسکی کا قصہ تمام ہو گیا
ماریا شراپووا اور سرینا ولیمز فائنل فور میں شامل، مینزمیں ٹوماس بریڈیچ، گریگور دیمیتروف
میڈرڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے ڈینش حریف کیرولین ووزینسکی کا قصہ تمام کردیا، امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے بھی سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا، مینز سنگلز میں ٹوماس بریڈیچ، گریگور دیمیتروف، رافیل نڈال اور جون اسنر اپنے حریفوں کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھرڈ سیڈ اور دفاعی چیمپئن ماریا شراپووا نے ڈنمارک کی پانچویں سیڈ کیرولین ووزینسکی کو6-1، 3-6 اور 6-3 سے زیر کرکے مسلسل تیسرے سال سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، جہاں ان کا سامنا لوسیا سفارووا یا سویٹلانا کزینسٹووا سے ہوگا۔19 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل کی فاتح سرینا نے رواں سیزن میں اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو24-0 تک بڑھاتے ہوئے اسپین کی کارلا سواریز نیوارو کو ہرا دیا، ان کی فتح کا اسکور6-1 اور 6-3 رہا، ہفتے کو لاسٹ فور میچ میں ان کا سامنا فورتھ سیڈ پیٹرا کویٹووا یا ایرینا کمیلیا بیگو سے ہوگا۔
دوسری جانب مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے اٹلی کے سیمون بولیلی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے قابو کیا، نووک جوکووک کو مونٹی کارلو ماسٹرز اور فیبیو فوگنینی کو گذشتہ ماہ بارسلونا اوپن میں شکست دینے کے بعد نڈال رواں سیزن میں اب تک کلے کورٹ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔
البتہ ورلڈ نمبر ون جوکووک کی غیر حاضری میں وہ اسپین کے دارالحکومت میں فیورٹ ہیں،جمعے کو بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کیخلاف میچ جیتنے کے بعد پانچویں میڈرڈ ٹائٹل کی پیاس بجھا سکتے ہیں۔ بلغاریہ کے 10ویں سیڈڈ دیمیتروف نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سوئٹزرلینڈ کے 8 سیڈڈ اسٹینسلاس واورنیکا کیخلاف 7-5(7/5)، 3-6 اور 6-3 سے فتح پائی۔ دیگر میچز میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو 7-5 اور 6-2 سے پچھاڑا،امریکی جون اسنر نے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو6-3، 6-7(7/9) اور 6-4 سے مات دی۔