پرویز خٹک کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

واپڈ والے خود چور ہیں اور سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔

واپڈ والے خود چور ہیں اور سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک صوبے میں لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت پر برس پڑے اور انھوں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف 12 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا ہے۔


جمعرات کو صوبائی اسمبلی میں خطاب کے دوران انھوں نے کہاکہ مرکز چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی بند کرے ،چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں میں برابر کا حصہ دیا جائے۔پرویز خٹک طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کافی غصے میں نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا واپڈ والے خود چور ہیں اور سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو 12مئی کو واپڈا کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
Load Next Story