ملالہ پر قاتلانہ حملہ علمامذمتی بیان دیں ورنہ بے نقاب کروں گا الطاف حسین

مفتی اورعلما بھی 24گھنٹے کے اندر اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرکے کھل کراپنے مؤقف کا اظہارکریں، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 11, 2012
مفتی اورعلما بھی 24گھنٹے کے اندر اس گھناؤنے فعل کی مذمت کرکے کھل کراپنے مؤقف کا اظہارکریں، الطاف حسین ۔ فوٹو فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ پاکستان کے مفتی اورعلما24 گھنٹے کے اندر ملالہ یوسف زئی پرحملے کی مذمت کریں اگرایسا نہ ہواتووہ انہیں بے نقاب کردیں گے۔

لندن سے جاری اپنےبیان میں انہوں نے مفتی اعظم پاکستان سمیت تمام مفتیان اور بڑی دینی درس گاہوں کے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نےملالہ پر طالبان کے بزدلانہ حملے کی مذمت نہ کی اور اپنے مؤقف کا کھل کر اظہار نہ کیا تو وہ اتوار کو کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں ان علمائے کرام کو بے نقاب کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ایم کیوایم کے قائد نے کہا کہ اگر علما نے اس حملے کی مذمت نہ کی تو ایم کیو ایم کےعوامی نمائندے قومی اسمبلی میں یہ بل پیش کریں گے کہ پاکستان میں صرف علمائے حق کو ہی دینی تعلیم دینے کی اجازت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |