اپراورکزئیامریکی جاسوس طیارے کا حملہ11افراد ہلاک

حملے سے مدرسے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا


ویب ڈیسک October 11, 2012
اورکزئی کے علاقے بلند خیل میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک مدرسےپر میزائل داغے گئے۔ فوٹو: فائل

اپراورکزئی ایجنسی میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 11افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی کے علاقے بلند خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مدرسےپر میزائل داغے۔ ذرائع کے مطابق حملےمیں مولانا شاکر اللہ کے مدرسے کو نشانہ بنایا گیا جس سے مدرسے کی عمارت کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب دفترخارجہ نے امریکی ڈورن حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں