صولت مرزا کی پھانسی پرعملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ کے فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صولت مرزا کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کی سزا پر عمل درآمد روکنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائے اور صولت مرزا نے اپنے بیان حلفی میں جن 6 افراد کے نام لئے ہیں ان سے تحقیقات کی جائے تاکہ اس قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔