علما ملالہ پرقاتلانہ حملے کی مذمت کریں وزیرداخلہ رحمان ملک

صدرآصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ ملالہ کا علاج اگر بیرون ملک کرانا مقصود ہوتوانہیں فوری طورپربھیجاجائے, رحمان ملک


ویب ڈیسک October 11, 2012
وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ پرقاتلانہ حملے کی سازش کس نے کی اورکہاں ہوئی اس کا پتہ چل چکا ہے. فوٹو: فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ علما ملالہ پرکئے جانے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کریں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ پرقاتلانہ حملے کی سازش کس نے کی اورکہاں ہوئی اس کا پتہ چل چکا ہے اور جن لوگوں نے اس حملے کی منصوبہ بندی کی اس کا بھی پتہ چل گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا صدرآصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ ملالہ کا علاج اگر بیرون ملک کرانا مقصود ہوتوانہیں فوری طورپربھیجاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں